اداکارملک کا قومی سرمایہ ہیں جو ملکی تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں ،صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) اداکار ملک کا قومی سرمایہ ہیں جو ملکی تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تفریح بھی پہنچاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ثاقب رفیق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و صدر بورڈآف مینجمنٹ پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی نے پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت کے زیراہتمام پہلے پنجاب تھیٹر مقابلہ جات کے راولپنڈی ڈویژن کے تھیٹر مقابلہ کے موقع پر اول، دوئم اور سوئم انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور نے کہا کہ پہلا پنجاب تھیٹرٹیلنٹ ہنٹ کے ڈویژنل اور صوبائی مقابلہ جات حکومت پنجاب کا اہم کارنامہ ہے، جن تھیٹر ٹیموں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا ان میں شازیہ تھیٹر گروپ ، پتن لوک ناٹک ، رائل تھیٹر ، راولپنڈی کلچرل تھیٹر،ڈولفن کمیونی کیشن، این سی ڈی ایف پاکستان، عباسی کلچر تھیٹر،گرین چینل تھیٹر گروپ شامل ہیں ،تمام ٹیموں کے اداکاروں نے بہترین پرفامنسز پیش کر کے خوب داد وصول کی، ججز کے فرائض عفت چوہدری، افضل چہال اور شکیل عدنان نے سرانجام دئیے۔

(جاری ہے)

صوبائی تھیٹر مقابلہ 9مارچ2024کو لاہور میں ہوگا جس میں ہرڈویژن سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم حصہ لے سکے گی۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں