امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

منگل 30 اپریل 2024 18:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، نقل کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے گزشتہ روز امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری ، امیدواران کا بیٹھنے کا پلان اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ، دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کی جا رہی ہے ، نقل ، بوٹی مافیا اور امتحانی سینٹرز میں ہر قسم کی مداخلت کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپناتے ہوئے سخت ایکشن لیا ہے جس کی وجہ سے تقریباً تمام امتحانی مراکز میں پر امن اور شفاف انداز میں امتحان منعقد ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لئے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے بھی مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر کے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کو مختلف موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیاں مانیٹر کرتی ہیں اور اپنی رپورٹس بورڈ کو ارسال کرتی ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں