سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پرسی ای اوپی آئی اے ارشدملک کا نوٹس، ایکشن لینے کی ہدایت

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:19

سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پرسی ای اوپی آئی اے ارشدملک کا نوٹس، ایکشن لینے کی ہدایت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پی آئی اے کے سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پرسی ای اوارشدملک نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نیزیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کہ اضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا تھا ،ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ پی ائی اے کا تمام ٹیکسوں سمیت کرایہ 84000 روپے ہے ،پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ریاکومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے،ٹریولنگ ایجنٹ کی کمیشن 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کیک مطابق ٹکٹ کے پیسے زائد طلب کرنے پر فورا پی آئی اے کومطلع کریں،پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان عبداللہ خان نے کہاکہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اجازت مانگی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی ، تمام مسافر دو دن انتظار کرلیں اور آرام سے ٹکٹ حاصل کریں ، ترجمان نے کہاکہ اقامے کی 30 ستمبر سے پہلے معیاد کے ہیش نظر اضافی پروازوں ہونگی ، ترجمان نے کہاکہ اضافی پروازیں کی درخواست 20 تا 30 ستمبر کے درمیان کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں