کورکمانڈرز کانفرنس کا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار

پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 24 نومبر 2020 18:34

کورکمانڈرز کانفرنس کا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، جیو اسٹریٹیجک ، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان چیلنجز کو امن و استحکام کا موقع بنائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں