اساتذہ کی ذمہ داری ہے وہ اپنے طلباء میں سیرت النبی ﷺ کا پورا مطالعہ کرنے کا ذوق و شوق پیدا کریں‘ محمد صدیق اکبر میاں

سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر انجمن فیض الاسلام کے مندرہ کیمپس میں فیض الاسلام بوائز سیکنڈری سکول اور فیض الاسلام گرلز سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام طلباء اور طالبات کے مابین دو رروزہ الگ الگ تقریری مقابلوںکا انعقاد کیاگیا

جمعرات 21 نومبر 2019 11:54

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ولادت با سعادت نبی کریم ﷺ کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر انجمن فیض الاسلام کے مندرہ کیمپس میں فیض الاسلام بوائز سیکنڈری سکول اور فیض الاسلام گرلز سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام طلباء اور طالبات کے مابین دو رروزہ الگ الگ تقریری مقابلوں کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں انجمن کے سکولوں کے علاوہ تحصیل گوجر خان سے 22 بوائز اور 44 گرلز سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ․پہلے روز طلباء کے مابین ہونے والے تقریری مقابلوں کی تقریب کے مہمان خصوصی رانا جاوید اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرتھے جبکہ دوسرے دن طالبات کی تقریب میںایم سی گرلز ہائی سکول گوجر خان کی پرنسپل مسز روحی یاسمین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ․ ان تقریبات میں صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عدیل احمد، نائب صدرمحترمہ اظہار فاطمہ ، تعلیمی کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر رفیق چوہان ، فیض الاسلام بوائز سیکنڈری سکول مندرہ کے پرنسپل محمد فاروق قریشی ، فیض الاسلام گرلز سیکنڈری سکول کی پرنسپل مسز مسرت شفیق ،مقابلے میں شریک سکولوں کے اساتذہ کرام اورطلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی․ طلبہ نے اپنی تقریروں میں سیرت پاک ﷺ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جس پر حاضرین نے انہیں داد دی․ طلباء کی تقریب کے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا بیان ہمارے اعمال میں ڈھلنا چائیے اور ایسی تقریبات کا مقصد یا فیض تب ہی مل سکتا ہے جب ہم نبی کریم ﷺ کے اقوال و افعال پر عمل کریں گے ․ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلباء میں سیرت النبی ﷺ کا پورا مطالعہ کرنے کا ذوق و شوق پیدا کریں اور انہیں بتائیں کہ ان کی دنیاوی اور اخروی زندگی کی کامیابی اس سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے ․ صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے اپنے خطاب میں انجمن کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے علاوہ تمام قومی ہیروز اور ایام کے مواقع پر تقریبات کا خصوصی اہتمام انجمن فیض الاسلام کے تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کا لازمی حصہ ہے اور ان کا مقصد طلباء وطالبات کو اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ سے آگاہ کرکے انہیں اس پر عمل پیرا ہونے کا درس دینا ہے اور اسی طرح قومی ہیروز کی شخصیت و کردار سے آگاہ کرکے ان میں وہ اوصاف حمیدہ پیدا کرنا ہے جن پر عمل کرکے ہمارے اسلاف نے قیام پاکستان کو ممکن بنایا․ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی تقریری میں بیان کردہ اور سنے گئے سیرت طیبہ کے تمام پہلوئوں کو محض بیان کرنے اور سننے تک محدود نہ رکھیں بلکہ جو اصل مقصد یعنی اس پر عمل کرنا ہے اس کو اپنائیں ․ تعلیمی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر محمد رفیق چوہان اور پرنسپل فیض الاسلام بوائز سیکنڈری سکول محمد فاروق قریشی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور تقریری مقابلے و تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ․ انہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصدبھی بیان کئِے ․ مہمان خصوصی اور صدر انجمن نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دئیے ․ طالبات کے مابین تقریری مقابلو ںکی تقریب میں بھی مقررطالبات نے زبان و بیان کا زبر دست مظاہرہ کیا ․ مہمان خصوصی مسز روحی یاسمین نے اپنے خطاب میں طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہر مسلمان کیلئے زندگی گزارنے کا بہترین عملی نمونہ ہے جس پر گامزن ہو کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ․ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر منعقد کرائے گئے ان تقریری مقابلوں پر انجمن فیض الاسلام کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے مقابلوں سے نہ صرف طلبہ کو سیرت طیبہ کے بارے میںآگاہی حاصل ہوتی ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے بلکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے ․ صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے کہا کہ ہمارا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ طلبہ کے اندر دین اسلام کو زیادہ سے زیادہ راسخ کیا جائے جس کی ایک صورت یہ تقریری مقابلے بھی ہیں ․ فیض الاسلام گرلز سیکنڈری سکول کی پرنسپل مسز مسرت شفیق نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم و تربیت اور شخصیت و کردار سازی انجمن فیض الاسلام کا خاصہ ہے جس پر بھر پور توجہ دی جاتی ہے ․ سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ․ بعد ازاں مسز روحی یاسمین نے صدر انجمن اور دیگر کے ہمراہ اولین پوزیشنیں لینے والی طالبات کے علاوہ مقابلے میں شریک تمام طالبات کو بھی انعامات دئیے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں