راولپنڈی،تھانہ گوجر خان پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف موثر کارروائی،شراب سپلائر گرفتار، 150لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ گوجر خان پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف موثر کارروائی،شراب سپلائر گرفتار، 150لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گوجر خان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگوجر خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرنثار ملک کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی گوجر خان اورگوجر خان پولیس کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں