پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد تندور شاپس کی چیکنگ کی گئی تاہم68 نانبائی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پیسے وصول کرنے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن میں سے چند کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیےگئے جبکہ 7 نانبائیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئ اور 4 نانبائیوں کی شاپس کو سربمہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں