نقل کی تدارک اور حوصلہ شکنی کیلئے ڈویژن بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر فول پروف انتظامات کئے، چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی

پیر 29 اپریل 2024 21:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024 ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اصغر مال (سینٹر اے، بی)،گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن(سینٹر اے، بی)،گورنمنٹ کالج فار وویمن ظفر الحق روڈ، راولپنڈی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتِ پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ انیول 2024ء کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر باہمی حکمت ِ عملی سے نقل کے تدارک اور حوصلہ شکنی کیلئے ڈویژن بھر میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا مقصد امتحانی مراکز کا دورہ کرکے نقل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حسن ابدال، کیڈٹ کالج حسن ابدال، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاروویمن حسن ابدال، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاروویمن واہ کینٹ، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاروویمن ٹیکسلا کا دورہ کیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI-مورخہ07مئی بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے۔

تمام اُمیدواران کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔ ریگولر اُمیدواران کی رولنمبر سلپس اُن کے ادارہ جات کے پورٹل پر جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران کی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر اَپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔پرایؤیٹ اُمیدواران کی رولنمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیں۔امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI-کے امتحانی مراکز کی بھی مؤثر اور جامع نگرانی کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں