پاکستان قیمتی پتھر کے ذخائر سے مالامال پانچواں بڑا ملک ہے، ثاقب رفیق

غیرروایتی شعبوں کو ترقی دے کر ایکسپورٹ اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے، صدر راولپنڈی چیمبر

پیر 29 اپریل 2024 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی پتھر کے ذخائر سے مالامال پانچواں بڑا ملک ہے،غیرروایتی شعبوں کو ترقی دے کر ایکسپورٹ اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔چیمبر ہاس میں جیمز اینڈ جیولری کے حوالے سے انٹرنیشنل ورکشاپ برائے ٹیکنیکل ایکسپرٹ سروس پروگرام کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ پاکستان میں غیر معروف شعبوں جیسے جیمز سٹون اور جیولری میں کئی مواقع موجود ہیں، پاکستان قیمتی پتھر کے ذخائر سے مالامال پانچواں بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میںمعدنیات کا مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ صرف تین فیصد ہے، غیرروایتی شعبوں کو ترقی دے کر ایکسپورٹ اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے، سٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے شعبے کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی مصنوعات کا جدید کٹنگ اور پالش کے ذریعے بیرون ملک برآمد کیا جاسکتا ہے، حکومت تحقیق، جدید مشینری کے حصول، ویلیو ایڈیشن کے لیے نجی شعبے کو سہولیات دے۔

اس موقع پر نائب صدر فیصل شہزاد، سابق نائب صدر فیاض قریشی، چیمبر ممبران سمیت این پی او اور اے پی او جاپان اور تھائی لینڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ایکسپرٹ سروس پروگرام کا مقصد جیمز سٹون مصنوعات پر بین الاقوامی معیارات، کٹنگ، پالش اور ڈیزائننگ کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ شرکا کو ویلیو ایڈیشن، جدت اور تجارت کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں