ةچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

پاک ترک عسکری قیادت کا سلامتی اور اہم علاقائی امور پر غور،دو طرفہ عسکری تعاون کو بڑھانے سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر

پیر 29 اپریل 2024 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک بری فوج کے سربراہ کمانڈر سلجوق بیرکتار او غلو کی ملاقات، پاک ترک عسکری قیادت کا سلامتی اور اہم علاقائی امور پر غور ۔

(جاری ہے)

ترجمان افواج پاکستان آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ترک کمانڈر کی ملاقات جوائنٹ ا سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل اوغلو کا دو طرفہ عسکری تعاون کو بڑھانے سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترک بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں