ارکان صوبائی اسمبلی کا اے سی کینٹ کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف تندور سینٹر کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز،ضیا اللہ شاہ نے اے سی کینٹ کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف تندور سینٹر کا دورہ کیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں جبکہ ضیا اللہ شاہ نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سےعوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔زائد ریٹس پر روٹی فروخت کرنے والے 10تندور سینٹر کے مالکان کو وارننگ،ایک کو سیل کردیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں