دیہی اراضی سینٹر کی تعدا میں اضافہ کیا جائے گا ، ماڈل اراضی سینٹر قائم کر کے ان کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا ہے کہ دیہی اراضی سینٹر کی تعدا میں اضافہ کیا جائے گا ، ماڈل اراضی سینٹر قائم کر کے ان کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے ریونیو معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز نے شرکت کی ، اجلاس میں ایس ایم بی آر نبیل جاوید کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں دیہی مرکز مال کی تعداد 736 ہے جن میں سے ضلع راولپنڈی میں دیہی مرکز مال کی تعداد 230 ہے ، ڈویژن بھر میں پٹواری سینٹرز کی تعداد 550 ہے ، راولپنڈی ڈویژن میں خسرہ ریونیو اسٹیٹ کی تعداد 29 لاکھ 81 ہزار 3 سو ایک ہے ، ڈویژن بھر میں ننانوے فیصد خسرہ گردآوری مکمل کر لی گئی ہے ، راولپنڈی ڈویژن میں 13 ہزار 7 سو 82 ریونیو کیسز میں سے 9 ہزار 59 کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جوڈیشل کیسز کو جلد نمٹایا جا رہا ہے، 2 لاکھ 38 ہزار 6 سو 47 میوٹیشن معاملات کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 18 ہزار 4 سو 76 میوٹیشن معاملات حل کرنا باقی ہیں، ڈویژن بھر میں 92 ہزار 7 سو 4 ان بلاک کھیوٹ ہیں جبکہ بلاک کھیوٹ کی تعداد 3 ہزار 64 ہے، راولپندی ڈویژن میں 2675 موضع جات ہیں جن میں سے 2369 کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ، اجلاس میں دیگر ریونیو معاملات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کہا کہ عوام کو ریوینو معاملات کے حوالے سے آسانی فراہم کی جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ اس سال کے آخر تک تمام جمع بندیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں