ٹیکسلا ،پولیس ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن ،5ملزمان گرفتار ،آتشیں اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

ہفتہ 8 اپریل 2017 19:01

ٹیکسلا ،پولیس ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن ،5ملزمان گرفتار ،آتشیں اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) ٹیکسلا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 5ملزمان گرفتار ، قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ ، شراب کی بھاری کھیپ برآمد،سرچ آپریشن کے دوران کاروائی ہفتہ کی صبح کی گئی۔اطلاع پر مقامی سیاسی زعما کی کثیر تعداد تھانے پہنچ گئی، پولیس کا ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول، سیاسی مداخلت کے باعث میڈیا کو معاملات سے اوجھل رکھنے کی کوشش،ڈی ایس پی میڈیا کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ،رینجرز اور وپولیس نے ہفتہ کی صبح ٹیکسلا کے علاقہ منظور آباد میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کی قیادت کرنل احمد نواز ستی کر رہے تھے، جبکہ اس موقع پر ڈی ایس آر شہزاد اور ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گنودل بھی موجود تھے،ٹیکسلا کے علاقہ محلہ منظور آباد میں آٹھ گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ سر چ آپریشن کے دوران محلہ منظور آباد کے ایک مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا،جس میں تیس بور پسٹل تین عددبمعہ 42 راونڈ، بارہ بورریپیٹر تین عددبمعہ11 راونڈ،ریفل جی تھری آٹھ ایم ایم ایک عدد، نائن ایم ایم پسٹل تین عدد بمعہ 115 راونڈ،ٹرپل ٹو ایک عددبمعہ 13 راونڈ،44 بور ایک عدد،جی تھری ایس ایم جی تین عدد بمعہ1599 راونڈ،جبکہ محلہ منظور آباد ہی میں ایک مکان میں کاروائی کے دوران دیسی شراب 100 لیٹر،25 شراب کی بوتلیں مری بروروی برآمد کیں، موقع سے پانچ ملزمان ،ملک امجد ولد ملک یوسف ۔

(جاری ہے)

ملک اظہر ولد محمد یوسف، راجہ امبر ولدراجہ محمد افضال،زرداد خان ولد حاجی سعد اللہ ، اور حسین حیدر ولد ہمایوں جاوید کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں