60 سالہ شخص کی کم سن بچی سے شادی کی کوشش

پولیس نے زبردستی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنا دی، 60 سالہ دولہے سمیت 6 باراتیوں کو گرفتار کرلیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جون 2019 14:21

صادق آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جون 2019ء) 60 سالہ شخص کو کمسن بچی سے شادی کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے ضلع صادق آباد میں واقع چک نمبر148 میں کمسن لڑکی کی زبردستی شادی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔60 سالہ دولہا سمیت 6 باراتیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کمرے میں بند ایک بارہ سالہ لڑکی کو بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نکاح خواں سمیت دیگر باراتی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کم عمر لڑکی کی شادی اسکی مرضی کے خلاف کی جارہی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ اس سے قبل بدین پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے نوعمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے پر دونوں بچوں کے والدین کو گرفتار کیاتھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور زبردستی شادی کروانے پر بدین پولیس کی کارروائی بدین پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ذوالفقار آباد بدین شہر میں کارروائی کر کے نوعمر لڑکی جنت سومرو ا ور نو عمر لڑکا دیدار سومرو کی شادی کروانے کے الزام میں لڑکے کا والد محمد صالح سومرو اور لڑکی کے والد مبارک سومرو کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ چائلڈ میریج ائکٹ 2013 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں 14سالہ ثنیہ نامی لڑکی کی جبری شادی 32سالہ لڑکے کے ساتھ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس نے بروقت کارروائی کی جس کے نتیجے میں لڑکی کا والد سلیم ، بھائی اور رشتے دار موقع سے فرار ہو گئے تج

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں