دولہے کی ہوائی فائرنگ نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دیں

شادی کی تقریب میں دولہے کی ہوائی فائرنگ سے اس کا کزن جاں بحق ہوگیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مارچ 2022 15:28

دولہے کی ہوائی فائرنگ نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دیں
صادق آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 مارچ 2022ء ) بستی چناوڑ میں شادی کی تقریب میں دولہے کی ہوائی فائرنگ سے اسکا کزن جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کی خوشیاں اس وقت  غم میں تبدیل ہوگئی جب دولہے کی ہوائی فائرنگ سے اسکا کزن جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے بستی جناب میں نکاح کے بعد دولہے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انکشاف ہوا کہ مرنے والا دولہے کا کزن تھا۔صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب اوند نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ‘ آن لا ئن کے مطابق تھانہ مریدوالہ کے گاؤں میں خاوند عبدالرحمن ولد رمضان نے تیز دھار آ لے سے 26سالی بیوی ہیرا کا گلہ کاٹ دیا اور فرار ہوگیا متوفیہ دو بیٹیاں اور دو بیٹوں (چار بچوں)کی ماں تھی ایس ایچ او مریدوالہ ضیاء ا للہ گل نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجواکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آج پھر تھانہ ڈجکوٹ کے چک 246 رب ککڑوالا میں دوران واردات مویشیوں والے ڈیرے پر سویا ہوا معمر شخص قتل، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ 246 رب ککڑوالا کا 75 سالہ جیون علی اپنے مویشیوں والے ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ علی الصبح ڈاکوئوں نے اسے یرغمال بنا کر اسکے مویشی اپنے ڈالے میں لوڈ کر لیے اس دوران مذکورہ معمر شخص مبینہ تشدد کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا، ڈجکوٹ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں