ساہیوال/چیچہ وطنی، شجرکاری مہم کے تحت 300 پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں ،ایگزیکٹوانجینئراریگیشن

پیر 16 اگست 2021 15:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2021ء) ایگزیکٹوانجینئراریگیشن ساہیوال فیصل رشید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت  چیچہ وطنی سب ڈویژن میں لوئر باری دوآب کینال کے ساتھ 300 پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں اورایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے 10ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، جسے بہت جلد حاصل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہونے کے ساتھ  ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں مددگار ہے۔ انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے لئے  لگائے جانے والے پودوں کی آب یاری اور حفاظت کو بھی یقینی بنانے کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں