ضلع بھر کے 35راجباہوں اور کھالوں کی بھل صفائی کے شیڈول کا اعلان

بدھ 13 دسمبر 2023 18:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2023ء) محکمہ انہار ساہیوال نے وارہ بندی کے دوران ضلع بھر کے 35راجباہوں اور کھالوں کی بھل صفائی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بھل صفائی کا عمل یکم جنوری 2024سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ بات ایکسئین اریگیشن ساہیوال عمر ابرار نے پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ بھل صفائی کے عمل کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مانیٹرینگ کمیٹیوں کی تشکیل کر کے عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ریونیوافسران بھی بھل صفائی کے کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ \378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں