ساہیوال ،ْ 14سالہ طالبہ کو گھر سے اغواء کر لیا گیا

جمعرات 5 جولائی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) نواحی چک 94/6Rسے ایک طالبہ رابعہ 14سالہ کو گھر سے اغواء کر لیا گیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش مقبول احمد کی بیٹی رابعہ گھر پر اکیلی تھی دیگر اہل خانہ رشتہ دار کے گھر ایک وفات پر گئے ہو ئے تھے کہ اس دوران نا معلوم ملزم زبر دستی گھر میں گھس کر طالبہ رابعہ کو اغواء کر کے کار میں فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 365۔بی درج کر لیا ہے ۔ابھی تک مغویہ بر آمد نہیںہو سکی اور نہ ہی کسی ملزم کا سراغ لگ سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں