ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 13 ستمبر 2023 14:38

ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2023ء) ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال، چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں کیا۔ امتحانات میں 45063 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 23414 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 52 فی صد رہا۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 35918 ریگولر طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے20404 کامیاب ہوئے اور ان کی کامیابی کا تناسب 56.81فی صد رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 182پرائیویٹ طلبہ و طالبات نے بھی امتحانات میں شمولیت کی جن میں سے 54 کامیاب ہو سکے اور ان کی کامیابی کا تناسب 29.67فی صد رہا۔ نتائج کے اعلان کرنے کی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم سمیت متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

طلبہ و طالبات نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے اور www.bisesahiwal.edu.pkسے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ نتائج کی بروقت تیاری پرکمشنر/ چیئرمین شعیب اقبال سید نے انٹر برانچ کے تمام عملہ کو مبارک باد دی۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں