ساہیوال بورڈ کامیٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 18 نومبر 2023 16:49

ساہیوال بورڈ کامیٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2023ء) ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا، امتحانات میں صرف 6209 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، امتحان میں 3354 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 54 فی صد رہا،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی موجود تھے، نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں