تعلیمی بورڈ ساہیوال کےمیٹرک سالانہ امتحانات 2024کے تمام انتظامات مکمل، ایک لاکھ65ہزار 438طلبا و طالبات شریک ہونگے، کنٹرولر

جمعہ 23 فروری 2024 12:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال نے یکم مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحانات 2024کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ۔بورڈ نے امتحان کے لئے طلبا و طالبات کو رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے کمشنر آفس میں چیئر پرسن بورڈ /کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو امتحانات کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائ۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کلاس دہم کے پیپر یکم مارچ سے شروع ہو کر 18مارچ تک جاری رہیں گے جس میں 73922طلبا و طالبات شریک ہونگے جن میں سے 38968طالبات اور 34954طلبا ہیں اسی طرح کلاس نہم کے پیپر 19مارچ سے شروع ہو کر 5 اپریل کو اختتام پذیر ہونگے جن میں 91516طلبا و طالبات حصہ لیں گے جن میں سے 45213 طالبات اور 46287طلبا ہیں -کمشنر /چیئر پرسن ساہیوال بورڈ شعیب اقبال سید نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پیپرز کے دوران سٹوڈنٹس کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے جن میں امتحانی کمروں کا ہوادار ہونا ،مناسب روشنی مہیا ہونا اور ہر ہال یا کمرے میں وال کلاک کا ہونا ضروری ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں