ساہیوال،ہوٹل مینجر کے بھائی کا قتل قاتل حمید ٹائون ہڑ پہ کا پڑوسی گرفتار آلہ قتل بر آمد

اتوار 1 اگست 2021 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پولیس غلہ منڈی نے چک 134۔نائن ایل بائی پاس جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل مینجر کے بھائی ندیم بشیر کے قتل کے ملزم وقار اسلم کو گرفتار کر لیا ۔ساہیوال شہر کے ایک ہوٹل مینجر نوید بشیر کے بھائی ندیم بشیر سے اسکے پڑوسی ملزم وقار اسلم کو شبہ تھا کہ اسکی بہن سے اسکے ناجائز مراسم ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر 27مئی کی رات 12بجے حمید ٹائون ہڑ پہ سے ملزم وقار اسلم ندیم بشیر کو اغوا کر کے موٹر سائیکل پر ساہیوال بائی پاس پر لا کرگولی مار کر قتل کر دیا اور لاش نہر کے کنارے پھینک کر فرار ہو گیا تھا ۔

جس پرپولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کی اور گز شتہ روز ملزم وقار اسلم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل نہر کے کنارے سے بر آمد کر لیا اور ملزم کے خلاف قتل کے علاوہ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا اور جیل بھیج دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں