ساہیوال۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایک بہترین اقدام ہے،پی ٹی آئی رہنماء شفیق احمد خان

جمعرات 22 اگست 2019 18:42

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفیق احمد خان نے کہاہے کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ایک بہترین اقدام ہے اس معاملات میں تسلسل رہے گا اور پاکستان کی کوششوں کو مزید وسعت ملے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جغرافیائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے بہتر اقدام نہیں کیا جاسکتاتھا کیونکہ ابھی کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پھر بھارتی جارحیت سمیت افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار دہشتگردی کے خلاف جنگ ‘افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام آگے لے کر چل رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میںا جاگر کررہے ہیں ۔ مودی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں