ساہیوال، اراضی ریکارڈسنٹر کی21 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے پرعملہ کااحتجاج

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) اراضی ریکارڈسنٹر کی21 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے پراراضی عملہ کااحتجاج۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں چندروزقبل پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیاتھا اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزا لٰہی نے ملازمین سے مذاکرات میں2ماہ میں ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہائی کرائی جس پر ملازمین نے دھرنا ختم کرکے دفاتر کھول کر کام شروع کردیا مگر اب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی حکام نے دھرنے میں شریک ملازمین کی یونین کے سرکردہ 21ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جس کے باعث ملازمین نے کام بندکرکے احتجا ج کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج کیااور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مطالبات کے سلسلہ میں یاد داشت پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں