ساہیوال، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا، سہیل انجم انصاری

جمعرات 6 اگست 2020 18:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس وسفیر ساہیوال حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہکشمیر کی آزادی قریب ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور ظلم وستم کا باب بند ہوگا ۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری ایک سالہ لاک ڈائون نے سماجی نظم وضبط کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی دنیا میںمثال نہیں ملتی ‘ ظلم و بربریت کے ایک سال میں بنیادی انسانی حقوق معطل اور کشمیریوں کے حق خود داریت کا گلا گھونٹا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا ۔بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ایک سال سے مظالم و لاک ڈائون کے ذریعے زمین تنگ کر رکھی ہے ۔ مظلوم کشمیری ایک سال سے ضروریات زندگی سے محروم ہیں ۔ معصوم نہتے کشمیری انصاف اور آزادی حاصل کرنے کیلئے اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کریں اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف خطے پر بلکہ دنیا میں اس کے بھیانک نتائج بر آمد ہونگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں