ساہیوال، گھریلو ناچاقی، خاوند نے خنجروںکے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا

منگل 9 اپریل 2024 23:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) این این آئی)سکندر سٹی 82چھ آر میں سونیا کواس کے خاوند نوید مسیح نے گھریلو ناچاقی پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔سونیا کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قیوم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جہاں اس کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ کمپنی ملازم خالد مسیح کی بیٹی سونیا کی شادی نوید مسیح سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میا ں بیوی میں ناچاقی ہو گئی تو سونیا روٹھ کر میکے آ گئی۔گزشتہ روز دن دہاڑے نوید مسیح کرن مسیح اور بلی بھٹی ضلع کچہری کوارٹر اوکاڑہ کیری ڈبہ میں سوار اسلحہ سے مسلح آ گئے اور چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے اور خنجروں کے وار کرکے سونیا کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر نے خالد مسیح کی مدعیت میں 324اور34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں