ٹرو ۔کانسٹیبل کو پھانسی دے کر ہلاک کردیا گیا۔ کار سے لاش برآمد

جمعہ 12 اپریل 2024 20:45

oساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2024ء) نواحی چک 61بارہ ایل میں ٹرو کے روز پولیس حویلی لکھا کے کانسٹیبل کو پھانسی دے کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ کار سے مقتول شیر بہادر کی لاش برآمد ہوئی ہے واقعات کے مطابق اسی چک کے شیر بہادر کانسٹیبل حویلی لکھا میں تعینات نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔ عید کے روز وہ اپنی دوسری بیوی سے ملنے آیا ۔

(جاری ہے)

رات گذارنے کے بعد ٹرو کی صبح جب کار میں حویلی لکھا کے لیئے روانہ ہوا تو راستے میں نامعلوم ملزموں نے نشہ آور چیز سنگھا کر بیہوشی کے بعد گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر پھانسی دے دی اور لاش کار میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقتول کے یونیورسٹی طالبعلم بیٹے علی بہادر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں