ٹ* ساہیوال،نشہ دے کر نوسر باز رکشہ پانچ لاکھ کے زیورات لوٹ کر لے گئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

-ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) یہاں سے نوسربازوں نے نشہ دے کر رکشہ ڈرائیور اور خاتون کو رکشہ اور پانچ لاکھ روپیہ کی نقدی سے محروم کردیا۔ نواحی چک 39بارہ ایل سے ایل رکشہ ڈرائیور تجمل حسین کو نشہ آور جوس پلا کر بیہوش کر کے نامعلوم ملزم رکشہ بلانمبری مالیت دو لاکھ بیس ہزار لے گئے اور تجمل حسین کو سڑک پر پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ریلوے پھاٹک پل بازار سے چک 189نو ایل کے زمیندار رجب علی کی بہو مسمات یاسمین حاملہ جب چیک اپ کرانے ساہیوال آئی تو نامعلوم نوسر باز خاتون سمیت تین نوسر بازوں نے اسکے بھائی اکرام کے پاس ٹیچنگ ہسپتال پہچانے کے بہانے کار میں لفٹ دے کر لے گئے ۔ زیورات مالیت پانچ لاکھ روپیہ لوٹ کر ہسپتال کے گیٹ پر پھینک کر چلے گئے جنہیں بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی اور سٹی ساہیوال نے دو مقدمات 420, 379اور 337ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں