ط* ساہیوال،پرائیویٹ کالج پر فائرنگ اور مقدمہ بازی کی رنجش میں گولیاں چل گئیں

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

<ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) چک 87سکس آر میں پرائیویٹ کالج کے پرنسپل رانا ساجد سلمان کے کالج میں کار پر سوار نامعلوم ملزم نوجوان کی فائرنگ۔ ملزم خوف ہو ہراس پھیلا کر فرار ہوگیا۔ پولیس فرید ٹائون نے کار نمبر 979 اے سی ٹی قبضہ میں لے لی لیکن ملزم گرفتار نہیں نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

طارق بن زیاد کالونی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر سجاد حسین کے گھر میں داخل ہو کر احسان قادر اور اس کے تین نامعلوم مسلح ساتھیوں نے کھلے عام فائرنگ کی جس سے سجاد حسین اور اس کے اہل خانہ کے شور پر شہری آگئے تو ملزم کار میں فرار ہوگئے۔

پولیس فرید ٹائون اور فتح شیر نے رانا ساجد سلمان اور سجاد حسین کی مدعیت میں دو مقدمات 337, 452اور ایچ ٹو 34 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں