خیبرپختونخواہ حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلیٰ سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 16 اپریل 2024 18:13

خیبرپختونخواہ حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2024ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلیٰ سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امیر حیدرخان ہوتی کے پی ایس خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پرویز خٹک کے پی ایس علی حسن قریشی کو ڈیپارٹمنٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سردار مہتاب احمد خان عباسی کے پی ایس عبیداللہ سلیم کو ای اینڈ اے ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ پی ایس ٹو پیر صابر شاہ سید حارث شاہ کی خدمات ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دی گئیں ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزرائے اعلٰی سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا.

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں