ساہیوال، ڈاکو ،دکاندار،زمیندار ، بیوپاریوں سے نقدی، موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار

منگل 16 اپریل 2024 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈاکو دوکاندار،زمیندار اور بیوپاریوں سے دو لاکھ84ہزار 8سو روپے نقدی، دو موٹر سائیکل اور12موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو گن پوائنٹ پر بھٹو نگر میں دوکاندار محمد کامران سی40ہزار روپے نقدی اور موبائل، چک87چھ آر میں کباڑئیے دوکاندار عامر بشیر سے موبائل، چک101چھ آر کے قریب دو بیوپاری دوستوں کاشف رضا اور محمد آصف سے ایک لاکھ45ہزار روپے کی نقدی , 5موبائل اور موٹر سائیکل نمبر5388اے یو جی، ٹھٹہ پربانہ میں زمیندار نظام علی سے موٹر سائیکل نمبر4586اے ٹی آر، دو موبائل اور 55ہزار 9سو روپے کی نقدی، چک25چودہ ایل کے قریب محنت کش واحد علی سے 44ہزار 8سو روپے اور تین موبائل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرا ر ہو گئے۔

پولیس فتح شیر، فرید ٹائون، ہڑپہ ، نورشاہ اور شاہ کوٹ نی5 مقدمات382, 392اور397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں