ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اوکانوالہ روڈ چوک میں رکشہ کے انتظار میں کھڑی زمیندار کی والدہ کو بچوں سمیت لفٹ دے کر نوسربازوں نے دو لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک11گیارہ ایل کے غلام مصطفی زمیندار کی ماں شاپنگ کے لیے بچوں سمیت چیچہ وطنی شہر سے خریداری کر کے واپس اپنے چک جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑی تھی تو کار سوار ایک خاتون سمیت تین نو سربازوں نے کار میں لفٹ دے کر سوا ر کر لیا نقدی ، زیورات لوٹنے کے بعد کار سے زبردستی اتار کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ379اور420ت پ درج کرلیا ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں