الخدمت فائونڈیشن ،سکرنڈ اور گرد و نواح کے 180 چھوٹے کاشتکاروں میں فرٹیلآئزر اور زرعی ادویات تقسیم کی تقریب کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2022 15:31

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2022ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے تعمیر وطن پروگرام کے تحت کسان بحالی پروگرام کے فیز ٹو کے سلسلے میں گزشتہ روزسکرنڈ اور گرد و نواح کے 180 چھوٹے کاشتکاروں میں فرٹیلآئزر اور زرعی ادویات تقسیم کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔تقریب سے الخدمت سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کنور راشد مکرم، جماعت اسلامی کے رہنمائوں عاشق حسین پٹھان، عبدالباسط قریشی، شہری اتحاد کے سرپرست سید احسان علی شاہ صدر محمد مراد خانزادہ، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر چانڈیو، سوشل ورکر سانول کیریو، الخدمت کے مقامی رہنمائوں توصیف رحمانی اور اسد راجپوت نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مستحق متاثرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے ہمارے اندر مشکل حالات سے نکلنے کی امنگ پیدا کردی ہے ایسے وقت میں جب ہمیں مشکلات کا شکار دیکھ کر ہمارے اپنے منتخب نمائندوں، علاقہ کے بڑے زمینداروں اور سرکاری اداروں کے عملداروں نے ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ایسے وقت میں الخدمت کی بلاتفریق و بے غرض خدمات ہمارے لئے بلاشبہ اللہ کریم کا عطیہ عظیم ہے آخر میں کنور راشد مکرم نے 50 دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس کے زریعے 19000 سے زائد مریضوں کو علاج و ادویات کی سہولت فراہم کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ رائو کاشف کو اجرک کا تحفہ پیش کیا

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں