8افراد نے 2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل کر دی

کھپرو تھانے میں8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 ملزمان کو گرفتار دیگر ملزمان کو تلاش کیلئے کارروائی جاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 21:14

8افراد نے 2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28جولائی 2021) سانگھڑ میں زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ، 8افراد نے 2 نوجوانوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں اسلحےکے زور پر 2 نوجوانوں کو تشدد اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں پیش آیا، جہاں 8ملزمان نے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ور زیادتی کی ۔

ملزمان نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی، دونوں متاثرہ لڑکے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ کھپرو تھانے میں8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہناہے کہ دیگر ملزمان کو تلاش کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں خواتین، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ورنگی زمان ٹاؤن سے6 سالہ بچی کی کچرا کنڈی کے قریب علی الصبح لاش ملی، حکام کے مطابق بچی کو مارنے سے قبل زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا، جناح اسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنےکے بعد پولیس کوبچی کےساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے ۔

پولیس کےمطابق بچی گزشتہ شب 9 بجے گھر سے نکلی اور غائب ہوگئی تھی، اہلخانہ نے تقریباً رات 12 بجے گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں کروائی تھی، آج صبح 6 بجے بچی کی لاش کچراکنڈی سے ملی۔پولیس حکام کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رکشہ سوار ملزم یا ملزمان بچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک کرفرار ہوئے، اس نے روکنےکی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ رکے، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے، مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، اہلخانہ کا انتظار کررہے ہیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں