ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالکان اور کسانوں کا اجلاس طلب کرلیا

بدھ 5 جولائی 2023 21:50

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) سانگھڑ میں فیکٹری مالکان کی جانب سے کپاس کے ریٹ میں کمی پر ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالکان اور کسانوں کا اجلاس طلب کیا ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے دونوں فریقین کی باتیں سننے کے بعد احکامات جاری کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کو پابند کیا کہ کپاس کا سرکاری ریٹ 8 ہزار 5 سو روپے فی من ہے اور سرکاری ریٹ پر ہی کپاس کی خریداری کو یقین بنایا جائے جبکہ فیکٹری مالکان اپنی فیکٹری کے باہر مقرر کر دہ سرکاری نرخ کا بینرز بھی آویزاں کرنے کے پابند رہیں گے واضع رہے کہ کپاس کا ریٹ ساڑھے سات ہزار روپے میں فی من فیکٹری مالکان خرید رہے تھے جس سے کاشتکار کو نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں