9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی

سالہ رانی بھیل کو 11 بچوں کے ہمراہ ان کے سابقہ شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد 45 سالہ چیتن نے انہیں اور ان کے بچوں کو آگے بڑھ کر سہارا دیا

منگل 3 اکتوبر 2023 17:22

9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) ضلع سانگھڑ میں 9 بچوں کے باپ نے 11 بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ رانی بھیل کو 11 بچوں کے ہمراہ ان کے سابقہ شوہر نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد 45 سالہ چیتن نے انہیں اور ان کے بچوں کو آگے بڑھ کر سہارا دیا اور اپنے گھر میں پناہ دی، یہ سہارا جلد ہی محبت میں بدل گیا جس کے بعد رانی بھیل اور چیتن نے عدالت پہنچ کر شادی کرلی۔

میڈیا پر نواب شاہ کے جھول کی رہائشی رانی بھیل اور چیتن نامی شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد جام صاحب پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔عمر رسیدہ پریمی جوڑا جو اب مجموعی طور پر 20 بچوں کا سائبان ہے، حکومتی اداروں سے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدد کا بھی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

جوڑے نے پریس کلب جام صاحب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتے دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب رانی نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سابقہ شوہر راموں اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے گھر سے بھی نکال دیا تھا اب انہوں نے شادی کی ہے تو وہ ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ راموں اور اس کے رشتے داروں کے خوف سے وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں