سانگھڑ،30نومبر کو ہزاروں جیالے آزاد کشمیر یوم تاسیس میں شرکت کریں گے، جیالے گرمی و سردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،خادم حسین رند

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی چیئرمین خادم حسین رند نے کہا ہے کہ 30نومبر کو ہزاروں جیالے آزاد کشمیر یوم تاسیس میں شرکت کریں گے جیالے گرمی و سردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور جیالوں کا اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل حال میں ضلعی چیئرمین خادم حسین رند کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی صدر علی حسن ھنگورجو۔

جہانگیر جونیجو۔ایم این اے نوید ڈیرو۔ایم پی اے شاہد تھیم۔معشوق چانڈیو سمیت پارٹی کے تحصیل ۔

(جاری ہے)

سٹی مختلف ونگس سے عہدیداروں کی شرکت اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر علی حسن ھنگورجو کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا جیالا کسی بھی گرمی و سردی سے ڈرنے والا نہیں ہے ہم جیالوں اور سختی برداشت کرنے کے عادی ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہم کو آزاد کشمیر میں بلوایا ہے ہم ہزاروں جیالوں کے ساتھ مظفرآباد پہنچائیں گے بلاول بھٹو زرداری جو بھی حکم دیں گے جیالے قربانی دینے کو تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں عمران خان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ زرداری بیمار ہیں ڈاکٹروں کا پینل بناکر ان کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی کارگردگی صفر ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے ضلع چیئرمین خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہر وقت قربانی دینے کو تیار ہیں ہم قربانی دینے والوں میں سے ہیں ہر تحریک میں سانگھڑ کے جیالوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ہم جون جولائی کی شدید گرمیوں میں بھی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلا رہے تھے اب بھی چلیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا اپنے پہلے مشن میں کامیاب رہے ہیں اب مشن بی اور سی میں بھی ہم ان کے ساتھ ہوں گے کیونکہ نیازی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے معشوق چانڈیو کا بھی کہنا تھا کہ سانگھڑ کے جیالے بھرپور انداز میں یوم تاسیس میں شرکت کریں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے تمام یونین کونسل کے چیئرمینوں اور ممبران ضلع کو نسل کو پاپند کیا گیا کہ وہ ہر صورت میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کریں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں