۵سانگھڑ،پولیس اہلکار اس مشکل وقت میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ کررہے ہیں ،ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی

منگل 31 مارچ 2020 22:10

ؑسانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پولیس اھلکار اس مشکل وقت میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ کررہے ہیں کرونا وائرس سے پولیس بھی متاثر ہوئی ہے۔ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر پورے سندھ کی طرح سانگھڑ میں بھی مسلسل لاک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایچ او رشید چانیوں اور پولیس کے افسران کے ہمراہ سانگھڑ کا وزٹ کیا انھوں نے تمام مساجد۔

مندروں ۔

(جاری ہے)

گرجا گھروں مارکیٹ اور مین شاہروں کا وزٹ کیا اور پولیس اھلکاروں کی ڈیوئی سرانجام دیتے ہوئے دیکھا بعد میں 15چوک پر انھوں نے پولیس افسران کو لاک ڈوان کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کی اور پولیس افسران پر زور دیا کہ روزانہ کی بنیادوں پر پولیس کے اھلکاروں کو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کیا جائے اور پولیس اھلکاروں کو بھی کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے احتیاط برتنے کے ہدایات جاری کی جائیں اور کسی سے بھی بات کی جائے یا کوئی رکاوٹ ہٹانی ہو تو حفاظتی دستانے پہن کر کریں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ہر ممکن عمل کرنے اور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے شام پانچ بجے تمام کاروبار کو بند کرادیا جاتا ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ عوام اپنے گھروں تک رہے مگر پولیس کے لئے اس وقت زیادہ مشکلات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ لاک ڈوان کی وجہ سے روزانہ کمانے اور کھانے والے لوگ زیادہ مشکلات میں ہیں ان کو پتہ چلے کہ کس جگہ امدادی راشن مل رہا ہے وہ تمام رکاوٹ توڑ کر وہاں پہنچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کو ان کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اردگرد رہنے والوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچائیں نہ کہ اپنی نمائش کرنے کے لئے سب کو ایک جگہ جمع کریں اگر ایسا کریں گے تو پولیس مجبور ہوگی کاروائی کرنے کے لئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ پولیس کے جوان بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اھلکاروں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی بھی حفاظت کریں اور ملک و قوم کی بھی پولیس کی اعلیٰ قیادت پولیس کی حفاظت کے لئے ضروری حفاظتی سامان بھیج رہی ہے جو پولیس اھلکاروں کو فراہم کئے جائیں گے بعد میں انھوں نے شہدادپور ٹنڈوآدم شاہپور چاکر سنجھورو کھپرو اور جام نواز علی کے شہری و دیہی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور پولیس کی کارگردگی کا جائزہ لیا انھوں نے پولیس اھلکاروں کو ہدایت کی کہ راشن کی تقسیم یا کسی بھی شاپ میں خدیداری کرنے والوں کے درمیاں فاصلہ رکھنے کے لئے بھی کام کریں ملک و قوم کی حفاظتی ہمیں اپنی جانوں سے عزیز ہے۔

#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں