سرگودھا ،اپ لفٹ پیکج کے تحت ترقیاں پانے والے اساتذہ کی ترقیاں روکنے کے احکامات جاری

جمعہ 21 نومبر 2014 18:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے اپ لفٹ پیکج کے تحت ترقیاں پانے والے اساتذہ جن کیخلاف انکوائریوں کا عمل جاری ہے ان کی ترقیاں روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق ایسے اساتذہ جن کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں ان تمام اساتذہ کو سنیارٹی لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیدیا گیا ہے جب تک یہ اساتذہ اپنی محکمانہ انکوائریاں مکمل نہیں کرلیتے انہیں سنیارٹی لسٹ میں نہیں شامل کیا جائیگا سکول ایجوکیشن کے تحت اپ لفٹ پیکج 2012ءء میں مختلف گریڈز کے اساتذہ کو مرحلہ وار ترقیاں دی جارہی ہیں۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں