میٹرو سٹی کے نام سے سرائے عالمگیر تحصیل کی حدود میں جی ٹی روڈ پر قائم ہاؤسنگ پراجیکٹ کی مقبولیت کے جہاں چرچے‘عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

اتوار 4 جولائی 2021 14:20

سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) میٹرو سٹی کے نام سے سرائے عالمگیر تحصیل کی حدود میں جی ٹی روڈ پر قائم ہاؤسنگ پراجیکٹ کی مقبولیت کے جہاں چرچے ہیں وہیں اس سے عوام الناس کے لیے مشکلات اور پریشانیاں پیدا ہوگئی ہیں گزشتہ دنوں چند قریبی دیہات کے ان مکینوں نے تھانہ سرائے عالمگیر کے باہر دھرنا دے کر اس ہاؤسنگ اسکیم کی قبضامعافیاپالیسی کے خلاف احتجاج کیا اسی روز اس سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری ہاؤسنگ اسکیم جو گرینڈ سٹی کے نام سے موسوم ہے کہ ملازمین کے درمیان سنسنی خیز فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو ہاؤسنگ سکیم نے چند قریبی دیہات کے لوگوں سے ان کی زمینیں اونے پونے داموں خرید کر کچھ ان کے باقی نہ بیچنے والے رشتے داروں کی زمینیں ہتھیانے کا مکروہ دھندہ شروع کر دیا جس سے تنگ آکر غریب کسانوں نے جب انتظامیہ سے دادرسی چاہیں تو انتظامیہ کے اہلکار بے بس نظر آئے جبکہ قبضہ کی جانے والی زمینوں کے اصل کاغذات غریب کسانوں کے پاس ہیں۔ قریبی گاؤں چوا کریالا اور باولی کے مکینوں کی زمینوں کو زبردستی بلڈوز کرنے کے لیے بندوق بردار افراد استعمال کیے گئے۔ ھنوز انتظامیہ کے اہلکار غریب کسانوں کی داد رسی سے قاصر نظر آتے ہیں۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں