سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے محلہ میں سرکاری ملازم کے گھر میں چوری‘ لاکھوں کا طلائی زیورات اور قیمتی سامان اڑا لیا گیا

اتوار 23 فروری 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے محلہ میں سرکاری ملازم کے گھر میں چوری کی واردات میں لاکھوں کا طلائی زیورات اور قیمتی سامان اڑا لیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصبہ جھاوریاں کے محلہ لدھیانہ کا غلام شبیر اسلام آباد میں ملازم اور اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا کہ اس دوران چور گھر میں کمرے کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلاعی زیورات و قیمتی سامان لے اڑے۔

غلام شبیر کے آبائی گھر واقع جھاوریاں میں اس کا بھائی محمد سفیر بھی ساتھ مقیم تھا کہ نامعلوم چور غلام شبیر کے کمرے کے تالے توڑ کر 10 تولہ طلاعی زیورات و سامان نکال کر لیتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے بھائی سفیر کی رپورٹ پر تفتیش شروع کر دی ہی-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں