ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لیکر گئے ہیں ‘ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا‘اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں‘عثمان بزدار

بدھ 30 ستمبر 2020 12:02

ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لیکر گئے ہیں ‘ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا سنیت مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں اور منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عثمان بزدار نے کہا ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کی ناکامی پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لیا۔

اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام ، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی غلام علی اصغر خان، شہاب الدین خان، غضنفر عباس، تیمور علی لالی، بلال اصغر وڑائچ، احسن جہانگیر، اعجاز خان، عامر عنایت شہانی،محمد اعجاز حسین اور گلریز افضل گوندل نے ملاقات کر کے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جن کو نوٹ کر کے وزیراعلی نے ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں