حلقہ کو مثالی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹرذوالفقارعلی بھٹی

پیر 15 اپریل 2024 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) حلقہ کو مثالی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے بڑے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کے حل کیلئے حکومت سے فنڈز حاصل کئے جاسکیں، کوشش کرینگے کہ مقررہ مدت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام بھی ہمارا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام ممکن اقدامات کرے گی اور کوشش کرینگے کہ جو حلقہ کے مسائل ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں اس وقت سب سے اہم مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ سیوریج اور سوئی گیس کیساتھ ساتھ بجلی‘ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں