سرگودھا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے تندوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے،ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

منگل 16 اپریل 2024 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سرگودہا میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تندوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر گراں فروشوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) شعیب علی نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور 120گرام نان کی مقرر قیمت 20روپے پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی صورت میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دکاندار روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں