ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

منگل 16 اپریل 2024 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سرگودھا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پی ایچ اے ذرائع کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا کی ٹیموں نے لاہور روڈ منگنی پل، چنی محمدقاضی، خوشاب روڈ اور چک نمبر 10 این بی کے قریب ناکہ بندی کر کے مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تجم الحسن، عظمت، غیاث الحسن، ثقلین، عبدالرحمن، عبدااللہ، عبدالصبور،ذیشان اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسکے علاوہ علی حمزہ، غلام رضا اور دیگر بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہے تھے۔ پی ایچ پی کی ٹیم نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 6 ٹرک اور5 کاریں اوردوموٹرسائیکل بھی ضبط کر لیے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں