گورنرپنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تین فیکلٹیز کیلئے ڈین تعینات کردیئے

منگل 16 اپریل 2024 20:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تین فیکلٹیز کے لیے ڈین تعینات کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان کو فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کو فیکلٹی آف سائنسز کا ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس کو فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈین مقرر کیا ہے۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے نئے تعینات ہونے والے ڈینز کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی بالخصوص معیاری تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں