سرگودھا ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری، 2899 مقدمات درج

بدھ 17 اپریل 2024 17:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سرگودھا ریجن میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے جس کے تحت اب تک2899مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں 815 ، خوشاب میں 232 ، بھکر میں 875 جبکہ میانوالی میں 977 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ واپڈا کے ساتھ مل کر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ،ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اس جرم کے انسداد کے لیے بھرپور اقدمات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں