سرگودھا، تحریک لبیک کے چوہدری یونس رانجھا کو کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر گرفتار کر لیا گیا، فوری رہائی کا مطالبہ

منگل 30 اپریل 2024 17:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 سے تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری یونس رانجھا کو کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر گرفتار کر لیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحریک لبیک کے ذمہ داران نے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تحریک لبیک کے ضلعی امیر پیر سید صادق الامین شاہ کی زیر صدارت ذمہ داران کے طلب اجلاس میں تحریک لبیک کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 83 چوہدری یونس رانجھا ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہیں کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں چوہدری یونس رانجھا کو فوری رہا کیا جائے اورکسانوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ورنہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں تحریک لبیک کو منظم اور فعال کرنے کے لئے تمام صوبائی اور یوسی یونٹس کا دورہ کر کے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں