محکمہ بہبودآبادی کے زیراہتمام سرگودھا ڈسٹرکٹ کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ، سوشل موبلائزر اور تمام فیلڈسٹاف کی میٹنگ کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 17:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ بہبودآبادی کے زیراہتمام سرگودھاڈسٹرکٹ کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ،سوشل موبلائزر اور تمام فیلڈسٹاف کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں تمام سٹاف کافرداً فرداً ریکارڈ چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تمام فیلڈ سٹاف کے یوسی کی سطح پر اپنے اپنے علاج میں ایچ ٹی ایس پی سیشنز اور کمیونٹی گروپ کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک آفتاب احمد اعوان نے کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل کے فلاحی مراکز پر جا کر عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پرخصوصی فیوچرایس بی سی سی کے حوالے سے فیلڈسٹاف کی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں