سرگودہا، کچہری بازار اور امین بازار کے فٹ پاتھوں کو یکساں کرنے کا کام شروع کردیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سرگودہا میں سٹی روڈ کے بعد کچہری بازار اور امین بازار میں بھی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور تاجروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر کئے گئے قبضوں کو واگزار کروانے کیلئے دونوں بازاروں کے فٹ پاتھوں کو بھی یکساں کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی روڈ پر فٹ پاتھ کا پھیلاؤ ایک حد میں کرکے اسے خوبصورت بنادیا گیا ہے اب کچہری اور امین بازار میں بھی یہ کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد دیگر بازاروں میں بھی یہ اقدام اٹھایا جائے گا ۔

دوسرے مرحلہ میں تمام بازاروں کے فٹ پاتھ یکساں کرکے ان کے آگے مخصوص موٹے پائپ کے سٹینڈ لگائے جائیں گے اور تمام دکانوں کے آگے گاہکوں کے لئے مخصوص راستہ مختص کیا جائے گا تاکہ کوئی دکاندار فٹ پاتھ پر قبضہ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں